ٹرین آہستہ آہستہ رینگتی ہوئی پلیٹ فارم سے باہر نکل رہی تھی۔ کھڑکیوں سے گزرتی روشنیوں کا عکس آہستہ آہستہ ٹوٹتا جا رہا تھا، جیسے پیچھے رہ جانے والی دنیا خودبخود دھند میں گم ہو رہی ہو،
وہ دونوں ایک ڈبے کی درمیانی نشست پر خاموش بیٹھے تھے، آس پاس لوگ تھے، آوازیں تھیں، لیکن ان کے بیچ ایک ایسی خاموشی تھی جو اندر تک گونجتی تھی۔
لڑکی نے خود کو ایک سیاہ چادر میں مکمل چھپا رکھا تھا۔ اس کے ہاتھ، اس کی پیشانی، یہاں تک کہ اس کا وجود جیسے مٹ گیا ہو، بس دو آنکھیں تھیں، انتہائی خوبصورت آنکھیں ، جن میں خوف کے گہرے سائے لہرارہے تھے ، اس کے کانچ جیسے نازک ہاتھ نے نوجوان کے قدرے مضبوط ہاتھ کو اتنی شدت سے تھام رکھا تھا ،جسے شاید کوئی خنجر و تلوار بھی الگ نہ کرسکتے تھے، وہ بے پناہ دلکش و رنگین نین، جو بار بار کھڑکی سے باہر دیکھ کر فوراً جھک جاتے، اُن آنکھوں میں صرف حسن نہیں، ایک خوف، ایک بےچینی، ایک دھڑکا تھا، جیسے ابھی کوئی جتھہ ٹرین پہ ٹوٹ پڑے گا اور انہیں گھسیٹتے ہوئے باہر نکال لے جائے گا۔
نوجوان کی نظریں بار بار اس کی طرف جا رہی تھیں، لیکن اس میں کوئی بے قراری یا بےچینی نہیں تھی، نہ کسی خوف کا شائبہ ، اس کی آنکھوں میں سکون تھا، لیکن آنے والے کسی بھی خطرے کے لیے اس کا وجود بے حد چوکنا تھا۔
ٹرین کی رفتار تھوڑی تیز ہوئی، لڑکی کے دل کی دھڑکنوں کی رفتار بھی بڑھنے لگی ، ایک لمحے کو لڑکی نے ہولے سے گردن موڑی، نوجوان کی طرف دیکھا، اور پھر آہستگی سے اپنا سر اس کے کندھے پر رکھ دیا، جیسے برسوں کی تھکن ہو، جسے اب قرار ملنے جارہاتھا۔
نوجوان نے بےآواز سانس لی، ہلکی سی مسکراہٹ اس کے لبوں پر آئی، اور اس نے ذرا سا اپنی گردن اس کی طرف جھکا دی، کچھ نہیں بولا، بس بیٹھا رہا۔ کندھے پر رکھا وہ نازک سر اب اعتماد سے ٹیک کیے ہوئے تھا۔
لڑکی نے پلکیں بند کر لیں۔ وہ آنکھیں ، جو لمحہ بھر پہلے خوف سے بھری تھیں ، اب تھوڑی تھوڑی پُرسکون ہو رہی تھیں۔ جیسے جیسے ٹرین رفتار پکڑرہی تھی ، ویسے ویسے اس کے دل سے خوف کم ہوتا جارہاتھا۔
Achi khani statup h
Good behtreen form ha sahil saab the writer is unbelievable
بہت اعلی آغاز ہے کہانی دلچسپ لگ رہی ہے
سب سے پہلے ساحل صاحب ” آپکو ویب سائٹ اوپن کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں ” اور دعا گو ہوں کہ آپ ترقی و کامرانی کی سیڑھیاں عبور کرتے جائیں
ساحل بھائی۔۔۔ آپ کو نئے فورم کی بہت مبارک باد،
اور نئے فورم کا تھیم۔۔۔ اور سٹائل بہت ذبردست ہے۔۔۔ اور آپ کی کہانیوں کے تو کیا ہی کہنے ہیں جناب۔۔۔ ہر کہانی منفرد اور دلکش موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔۔۔ میں امید کرتا ہوں آپ مجھ جیسے ممبرز کا مکمل خیال کرتے ہوئے فری سیکشن میں بھی بہتریں کہانیاں پوسٹ کرتے رہیں گے۔۔۔
آپ کی لئے ڈھیر سارا پیار اور نیک تمنائیں۔۔۔
Ghar se bhage huye preemi jore ki kahani lagti he
Start tu acha hai